20 اگست 2014 - 11:07
دہشتگردی کے خلاف مہم عالمی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں ایران، امریکہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت محسوس نہیں کرتا اور امریکہ و برطانیہ اگر اس شعبے میں سنجیدہ ہیں تو عراق کے ساتھ اپنے دو جانبہ سمجھوتوں کی بنیاد پر، بغداد کی ہماہنگی کے ساتھ اقدام کریں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں ایران، امریکہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت محسوس نہیں کرتا اور امریکہ و برطانیہ اگر اس شعبے میں سنجیدہ ہیں تو عراق کے ساتھ اپنے دو جانبہ سمجھوتوں کی بنیاد پر، بغداد کی ہماہنگی کے ساتھ اقدام کریں۔ حسین امیر عبداللھیان نے العالم کے ساتھ گفتگو میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مہم میں ایران کے ساتھ تعاون پر مبنی برطانیہ کے وزیر اعظم کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف مہم کو اپنی بین الاقوامی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے، لہذا جب ہم نے شام اور عراق میں دہشتگرد گروہوں کے انسانیت کے خلاف رویوں کا مشاہدہ کیا، تو فوری طور پر ان ملکوں کے عوام کی حمایت پر توجہ مرکوز کی، عالمی قوانین کے دائرے میں ضروری امکانات کو استعمال کیا گیا اور دہشتگردی کے خلاف مہم میں ان ملکوں کی مدد و حمایت کی تاکہ یہ ممالک دہشتگردی کے خلاف مہم میں کامیاب رہے۔

.......

/169